غزہ بورڈآف پیس میں کون شامل ہوا؟ کس نے انکار کیا؟
Web Desk
22 January 2026
ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں متعدد ممالک نے بورڈ میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ اب تک ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت کے لیے 35 ممالک نے دستخط کردیئے ہیں تاہم کچھ ممالک نے صاف انکار کردیا ہے۔
ٹرمپ نے غزہ بورڈ کے حوالے سے بیان دیاکہ یہ ادارہ ممکنہ طور پر اقوامِ متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، اس بیان نے کئی مغربی اتحادیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔انہی خدشات کی بنیاد پر متعدد یورپی ممالک نے تاحال غزہ بورڈ آف پیش میں شامل ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے جس پر صدر ٹرمپ نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔
غزہ بورڈ آف پیس کیا ہے؟
امریکی صدر کے 20 نکاتی غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالثوں سمیت حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرلیا تھا۔ اس امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ایک بورڈ کی تجویز رکھی گئی تھی۔
نومبر میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس منصوبے کی توثیق بھی کی تھی جس میں اس بورڈ کو غزہ کی غیر فوجی حیثیت اور تعمیرِ نو کی نگرانی سونپی گئی تھی۔تاہم امریکی میڈیانےدعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کے مجوزہ چارٹر میں غزہ کا ذکر ہی نہیں بلکہ اسے ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔جس کا دائرہ کار صرف غزہ تک نہیں بلکہ تنازعات اور جنگ کے خطرے سے دوچار ممالک اور علاقوں میں امن، استحکام اور حکمرانی کو فروغ دینے کی ذمہ داری بھی نبھائے گا۔
صدر ٹرمپ اس بورڈ کے غیر معینہ مدت کے چیئرمین ہوں گے جب کہ ایک ایگزیکٹو بورڈ میں جیئرڈ کشنر، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر شامل ہوں گے۔مستقل رکنیت کے لیے ممالک کو 1 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے، جو غزہ کی تعمیرِ نو پر خرچ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
کون سے ممالک بورڈمیں شمولیت پر آمادہ ہوئے؟
اب تک جن ممالک نے شمولیت پر رضامندی ظاہرکی ہے، ان میں پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، قطر، بحرین،، ترکیہ، ہنگری، مراکش، کوسووو، بیلاروس، ارجنٹینا، پیراگوئے، قازقستان، ازبکستان، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، آذربائیجان اور اسرائیل شامل ہیں۔
بورڈ میں شمولیت کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو بھی دعوت دی گئی ہے اور ٹرمپ کے بقول وہ شامل ہونے پر آمادہ ہیں، تاہم روس نے باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی بورڈ میں مشروط شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔
غزہ بورڈمیں شامل ہونےسے کس کس نے انکارکیا؟
فرانس اور ناروے نے یہ اعتراض کرتے ہوئے شمولیت سے صاف انکار کردیا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ بورڈ اقوامِ متحدہ کے ساتھ کیسے کام کرے گا۔ جبکہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ کسی کونسل میں بیٹھنا مشکل ہے کیونکہ روس ہمارا دشمن ہے اور بیلاروس اُس کا اتحادی ہے جو بورڈ میں شامل ہوچکا ہے۔
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے آئینی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے شرکت سے معذرت کی جبکہ آئرلینڈ نے کہا ہے کہ وہ دعوت پر غور کر رہا ہے۔چین کو بھی دعوت دی گئی مگر اس نے واضح کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ وابستہ رہے گا۔برطانیہ نے بھی بورڈ آف پیس سے خود کو دور کر رکھا ہے
بورڈ کے حوالے سے خدشات
ماہرین اور عالمی رہنماؤں نےورڈ کے وسیع اختیارات، ٹرمپ کی غیر معینہ سربراہی اور اقوامِ متحدہ کے کردار پر ممکنہ اثرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان خدشات کی ایک بڑی وجہ بورڈ میں مستقل نشست کے لیے 1 ارب ڈالر کی شرط ہے جو بدعنوانی کے خدشات کو جنم دے سکتی ہے۔دوسری بڑی وجہ اس تاثر کا ابھرنا ہے کہ یہ بورڈ آف پیس دراصل اقوام متحدہ کے متوازی یا اس کی جگہ لینے کی کوشش ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026