جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس، ایران سے مذاکرات پر بیشتر ممالک متفق
Web Desk
30 October 2026
امریکی شہر اٹلانٹا میں جی 20 (G20) ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جہاں دنیا کو درپیش موجودہ عالمی معاشی صورتحال، بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور بین الاقوامی تجارت کو حائل چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر رکن ممالک ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے خواہاں ہیں، اور تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ تہران کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے یمن میں حوثیوں کے حملوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ عالمی معاشی خطرات سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے تمام جی 20 ممالک کا باہمی اور مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس وقت عالمی توانائی، خوراک کی فراہمی، سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت کو شدید قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سمندری و بحری راستوں کی مکمل آزادی اور عالمی تجارت کا تحفظ دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026