پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان، 22 اشیا مزید مہنگی
Web Desk
8 May 2026
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 15.16 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی ہوئیں، 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چکن کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں فی کلو قیمت 48 روپے 40 پیسے بڑھ گئی۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی 74 روپے 75 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل 19 روپے 47 پیسے اور پیٹرول 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جس کے اثرات دیگر اشیائے خورونوش پر بھی پڑے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہی، دودھ، بیف، مٹن، چائے، آلو، کیلے، کوکنگ آئل، خشک دودھ اور سگریٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم ٹماٹر، پیاز، لہسن، انڈے اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026
پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی
31 August 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
31 August 2026
وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال
31 August 2026
روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان
31 August 2026
روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو
31 August 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے
31 August 2026
ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ
31 August 2026