LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

ایف پی سی سی آئی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ’نوبل امن انعام‘ دینے کا مطالبہ

Web Desk

8 April 2026

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کامیاب اور ملک سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ترین مقام ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو “نوبل امن انعام” دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا ہے۔

ثاقب فیاض مگوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک میں کی گئی اپنی سرمایہ کاری پاکستان واپس لائیں تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس معاہدے سے ایران پر پابندیاں ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگی، جس سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوگا اور پاکستان پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں ایران کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کر سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ٹرانزشپمنٹ میں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 14 سے 15 ہزار کنٹینرز کی آمد سے معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔

اس موقع پر آرگنائزر معظم رشید نے بتایا کہ 23 سے 25 اپریل تک لاہور ایکسپو سینٹر میں 12ویں پاکستان کوٹنگ ایکسپو منعقد ہوگی۔ اس عالمی نمائش میں 80 چینی کمپنیوں سمیت 300 سے زائد چینی مندوبین شرکت کریں گے، جبکہ مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے 250 اسٹالز لگائے جائیں گے۔ ثاقب فیاض مگوں نے مزید کہا کہ کیمیکل سیکٹر سے 15 لاکھ افراد وابستہ ہیں اور یہ ایکسپو خام مال کی صنعت اور ملکی برآمدات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔