شیخ حمد بن خلیفہ نے قطر کی خوشحالی میں تاریخی کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم
Web Desk
12 July 2026
ریاستِ قطر کے سابق امیر اور موجودہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے والد، شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے ہیں۔ قطر کے امیری دیوان کی جانب سے سابق امیر کی رحلت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت بشمول صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں قطری حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے سابق امیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کو ایک عظیم رہنما اور مدبر سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قطر کو ایک جدید اور خوشحال ریاست بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان قطری عوام اور الثانی خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، اور مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ کی پاکستان کے ساتھ محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی سابق امیر کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دور اندیش قیادت اور خطے میں امن کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ حمد نے اپنے دورِ حکومت میں پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی خدمات انجام دیں۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026