ٹرمپ دور میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر فارن پالیسی کی رپورٹ
Web Desk
8 December 2025
امریکی جریدے فارن پالیسی نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان نے غیر معمولی سفارتکاری کے ذریعے واشنگٹن میں اپنی سب سے مضبوط پوزیشن حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ تاریخی سطح کی قربت قائم کی اور کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردار ادا کرکے صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد جیت لیا۔
فارن پالیسی کے مطابق اسلام آباد کی ذہین سفارتکاری نے پاک-امریکہ تعلقات کو نئی بلندی دی، اور ریکو ڈِک کی بحالی سے دنیا کو یہ پیغام ملا کہ پاکستان مغربی سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے کرپٹو فریم ورک میں شفاف اور جدید ماڈل پیش کر کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو نئی رفتار دی۔ صدر ٹرمپ نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو سراہا اور جنگ بندی میں پاکستان کا کریڈٹ کھلے عام تسلیم کیا۔
امریکی رویے میں تبدیلی کا بھی ذکر کرتے ہوئے فارن پالیسی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سرد رویہ اور پاکستان کے ساتھ گرم تعلقات نے اسلام آباد کی سفارتی کامیابی کو واضح طور پر نمایاں کیا۔ پاکستان نے امریکہ کو یہ پیغام دیا کہ تعلقات اپنی میرٹ پر ہوں گے، کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے صدر ٹرمپ نے پاکستان کو اپنی مشرق وسطیٰ حکمت عملی کا لازمی ستون قرار دیا۔ مستقبل میں پاکستان کا کردار کرٹیکل منرلز، خطے کے امن اور عالمی توانائی استحکام میں مرکزی عنصر بنتا جا رہا ہے۔
فارن پالیسی کے مطابق ٹرمپ حکومت کے دور میں پاکستان کے ساتھ کرپٹو، توانائی، انسداد دہشت گردی اور منرلز میں تعاون تیزی سے بڑھا، اور امریکہ کا پاکستان پر تنقیدی لہجہ کم جبکہ اعتماد بڑھا، جو اسلام آباد کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔
آخر میں رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے قیادت، وژن اور سفارتی حکمت کے امتزاج سے واشنگٹن میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر مضبوط بنائی
متعلقہ عنوانات
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
23 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی
23 September 2026
پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ
23 September 2026