بلوچستان کے ضلع قلات میں فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
7 December 2025
سیکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
ترجمان کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے سرچ اور صفائی کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے ویژن کے تحت ملک میں غیر ملکی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر کاربند ہیں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور رفتار سے جاری رہیں گی
متعلقہ عنوانات
گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل
16 September 2026
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
16 September 2026
غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق
16 September 2026
سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت
16 September 2026
امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی
16 September 2026
ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد
16 September 2026
امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس
16 September 2026
ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ
16 September 2026