LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

بھارتی وزارت خارجہ کا بےبنیاداورگمراہ کن بیان مستردکرتے ہیں،پاکستان

Web Desk

18 March 2026

 

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، گمراہ کن اور بلا جواز بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی وزرات خارجہ کے بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی اور خطے میں تخریبی کردار کے تناظر میں یہ بیان بھارت کی کھلی منافقت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ بیان ایسے ملک کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کی قیادت داخلی سیاسی مفادات کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دینے اور اپنی مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد واقعات کے باوجود جواب دہی سے مبرا ہے، چند ہفتے قبل ہی اس کی قیادت نے ایک ایسے قابض فریق کی مکمل اور غیر مبہم حمایت کا اعلان کیا جو ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے مسلسل قتل کا ذمے دار ہے۔

ترجمان  کا کہنا تھا کہ یہ نہایت مضحکہ خیز امر ہے کہ ایک ایسی ریاست، جس نے تاریخی طور پر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا، انہی اصولوں کی پاسداری پر اظہارِخیال کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپس کی حمایت اور سرپرستی سے باز رہے۔