LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

اماراتی مالیاتی ذخائر کی واپسی معمول کی کارروائی ہے،غلط رنگ دیناگمراہ کن ہے، دفترخارجہ

Web Desk

4 April 2026

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد کر دیے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہرہیں۔حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے۔

دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے اورپاکستانی عوام باہمی  دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔