فلوریڈا: سٹی بینک سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون ہلاک، متعدد زخمی
Web Desk
5 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹمپا شہر کے قریب برینڈن کے علاقے میں واقع سٹی بینک (Citibank) کے انتظامی و لاجسٹکس سینٹر پر ایک مسلح شخص کے حملے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنی گاڑی عمارت کے بیرونی گیٹ اور اینٹرنس سے ٹکرائی اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ عمارت پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور کو مزید اندر جانے سے روک دیا گیا۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا جبکہ کم از کم 4 دیگر افراد کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے فوراً بعد سٹی بینک کے وسیع و عریض کمپلیکس میں موجود ہزاروں ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور پولیس کی بھاری نفل نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ عمارت میں موجود ملازمین کے مطابق فائرنگ کی آوازیں سنتے ہی انہوں نے خود کو کمروں میں بند کر لیا تھا اور پولیس کی آمد کا انتظار کیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال حملہ آور کی شناخت اور حملے کے محرکات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026