وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا چوتھی کلائمیٹ کانفرنس سے ویڈیو خطاب،موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چوتھی کلائمیٹ کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے ملک کو شدید معاشی نقصان پہنچایا۔ علاوہ ازیں، سال 2025 میں تین دریاؤں کے سیلاب نے تقریباً تمام صوبوں کو متاثر کیا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بقاء کی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے اور مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فنڈنگ ایک چیلنج ہے، لیکن موجودہ فنڈز کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر کا کلائمیٹ فنڈ دستیاب ہے، جبکہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمیٹ فیسیلیٹی بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرم الشیخ میں طے شدہ اقدامات ابھی تک مکمل طور پر نافذ نہیں ہوئے۔
وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ کیپیٹل مارکیٹس میں گرین بانڈز اور گرین سکوک جاری کیے گئے ہیں اور پانڈا بانڈز کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں سب سے اہم کردار نجی شعبے کا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ فنڈز کو بروئے کار لانے کے لیے کیپیسیٹی بلڈنگ ضروری ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے ٹھوس اقدامات کے ذریعے موسمیاتی خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026