LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

بڑھتی آبادی ملک کو درپیش بڑا چیلنج، بروقت اقدامات ناگزیر ہیں: وزیر خزانہ

Web Desk

15 July 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کا قیام ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے، جو آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے پالیسی سازی اور عملی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بے ہنگم آبادی اور موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط قومی حکمتِ عملی اختیار کرنا وقت کی پکار ہے، جس کے لیے حکومت نے بجٹ میں خصوصی فنڈز بھی مختص کیے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا کہ بے قابو آبادی ملکی وسائل پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہے، جس کے تدارک کے بغیر پائیدار معاشی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونا مشکل ہے۔