موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ
Web Desk
25 September 2026
نیویارک میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منعقدہ ایک اہم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے زور دیا ہے کہ موسمیاتی اہداف کے حقیقی ثمرات عام عوام اور مقامی کمیونٹیز تک لازمی پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسیوں پر عملدرآمد اور موسمیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل تک آسان رسائی ناگزیر ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مباحثوں کو محض باتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عملی اقدامات پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ ملکی سطح پر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا جس کے لیے قومی اور عالمی سطح پر وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور مختلف موسمیاتی فنڈز سے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔
محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا کہ مختلف اداروں کے مابین رابطے کا فقدان اور سرمایہ کاری کے قابل پختہ منصوبوں کی کمی موسمیاتی فنڈز کے حصول میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد بھی بعض عالمی مالیاتی وسائل اچھے اور قابلِ عمل منصوبوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مکمل استعمال نہیں ہو سکے تھے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026