وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے سٹی بینک وفد کی ملاقات، سرمایہ مارکیٹس اور قرضہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال
Web Desk
3 February 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے سٹی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں خودمختار فنانسنگ، مارکیٹ انگیجمنٹ اور پاکستان اور سٹی بینک کے درمیان سرمایہ مارکیٹس اور قرضہ جاتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیرِ خزانہ نے وفد کو عالمی منڈیوں میں پاکستان کی حکمتِ عملی، بین الاقوامی بانڈز کی کارکردگی اور آئندہ بیرونی قرضہ حکمتِ عملی کے بارے میں بریفنگ دی۔ محمد اورنگزیب نے قرضہ جاتی پائیداری اور مناسب قیمت پر فنانسنگ کی اہمیت پر زور دیا اور میڈیم ٹرم نوٹ پروگرامز پر جاری تیاریوں سے وفد کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ فعال رابطہ حکومت کی ترجیح ہے اور پاکستان میں مثبت پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے عالمی بینکوں کی سینئر سطح پر مستقل شمولیت اور معاشی اصلاحات میں ان کے کردار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ملاقات کے دوران حکومت اور سٹی بینک کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026