آئی ایم ایف پروگرام، این ایف سی اور پانڈا بانڈ پر پیش رفت، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
Web Desk
4 February 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے تیسرے جائزے پر بات چیت رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کو ایکسٹرنل فنانسنگ سے متعلق ایک جامع پلان دے چکی ہے اور اسی پلان پر قائم ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق این ایف سی ایوارڈ پر بات چیت جاری ہے اور جیسے ہی این ایف سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس مکمل ہوں گے، باضابطہ اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر بدستور پاکستان کے پاس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ چین کے ساتھ پانڈا بانڈ کا اجرا چین میں سالانہ تعطیلات کے بعد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026