وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ
Web Desk
22 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، معدنیات، خوراک اور زراعت جیسے اہم شعبہ جات میں ڈی ایف سی کے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی ایف سی کی جانب سے بندرگاہوں، ٹیلی کمیونیکیشن، دواسازی اور سپلائی چین جیسے شعبوں میں دلچسپی کو حکومتِ پاکستان کی ترجیحات سے ہم آہنگ قرار دیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی ایف سی کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے، قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کرنے اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر بزنس پلان مرتب کرنے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026