LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ICNA Relief کے سالانہ ‘بیک ٹو اسکول’ پروگرام کی افتتاحی تقریب۔ امریکی گرین کارڈ: اگست 2026 کے ویزا بلیٹن میں فیملی ویزا درخواست گزاروں کے لیے بڑی پیش رفت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار ایف بی آئی کی بڑی کامیابی: 54 ارب روپے کے میڈیکئیر اسکینڈل کا مرکزی ملزم مشرقِ وسطیٰ سے گرفتار مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ امریکا نے سی آئی اے مراکز پر ایرانی حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کی تحقیقات شروع کر دیں امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ، 2 واپس لوٹ گئے: پاسداران انقلاب گیانا، مسافروں سے بھری فیری سمندر میں ڈوب گئی، 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا: کویت انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سیریک، اہواز اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایران پر مزید شدید فضائی حملے شروع کر دیے امریکا نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا امریکی ایوان نمائندگان میں قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

Web Desk

23 July 2026

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سینئر انتظامیہ سے اہم اور علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور جاری اصلاحاتی ایجنڈے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کٹز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک، مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور پاکستان کے لیے مشن چیف ایوا پیٹرووا سے ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں میں پاکستان کی میکرواکنامک صورتحال، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF)، ریزیلیئنس اینڈ سسٹینبیلٹی فیسلٹی (RSF) اور فنڈ کے تحت جاری پروگراموں میں پیش رفت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی مستحکم ہوتی مالی صورتحال، بیرونی ادائیگیوں میں توازن، محصولات کے اہداف کے حصول، مضبوط زرمبادلہ کے ذخائر، ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتر صورتحال کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ ٹیکس و توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری، ٹیرف ریشنلائزیشن، قرضوں کے بہتر انتظام اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں میں پاکستان کی واپسی پر بھی بات چیت ہوئی۔

فریقین نے ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ، خواتین کی معاشی شراکت داری، آبادی کے چیلنجز، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور نجی شعبے کی قیادت میں برآمدات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈے پر یکسوئی سے عمل درآمد کے اعتراف پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے مالیاتی نظم و ضبط اور طویل المدتی اقتصادی تبدیلی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔