وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے وفد سے ملاقات، ریفائنری ماڈرنائزیشن اور توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال
Web Desk
21 July 2026
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ‘ہنی ویل ٹیکنالوجیز’ (Honeywell Technologies) کے ایک اعلٰی سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر بیری گلک مین کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران، وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کو جدید بنانے اور اس کی توسیع کے حوالے سے ہنی ویل کی مجوزہ تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ہنی ویل کے جدید ترین آلات اور تکنیکی حل کے ساتھ ساتھ یو ایس ایگزٹ بینک (U.S. EXIM Bank)، یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC)، ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں اور معروف بین الاقوامی بنکوں کے ذریعے ممکنہ مالی معاونت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے زور دے کر کہا کہ یہ مجوزہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کی سیکیورٹی، صنعتی ترقی اور پائیدار اقتصادی نمو کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
23 September 2026
وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
23 September 2026
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026