LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف

خزانہ کمیٹی کا ٹیکس نظام میں لیکجز اور کرپشن پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

Web Desk

4 February 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے ٹیکس نظام میں لیکجز اور کرپشن کے معاملے پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ٹیکس نظام میں موجود کرپشن اور لیکجز پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کی تجویز پیش کی۔چیئرمین خزانہ کمیٹی نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ اس لیے ضروری ہے تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ بڑے اور بااثر لوگ ٹیکس نظام کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو بتایا کہ سپر ٹیکس کیس گزشتہ چار سال سے زیر التوا ہے اور اس معاملے میں پیچیدگیاں موجود ہیں۔اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر نے ریمارکس دیے کہ”ٹیکس ضرور لیا جائے، مگر ایسا نہ ہو کہ کلہاڑا چلا کر گردنیں اڑا دی جائیں۔”چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کمیٹی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ”بے فکر ہو جائیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔”خزانہ کمیٹی کے مطابق ان کیمرہ اجلاس میں ٹیکس نظام کی خامیوں، اصلاحات اور ذمہ دار عناصر سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔