LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی بھی فیفا ورلڈ کپ کے جنون میں مبتلا، بڑی سکرینوں پر سیمی فائنل دیکھا

Web Desk

15 July 2026

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیفا ورلڈ کپ کا جنون شائقینِ فٹ بال کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں فٹ بال کے متوالوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھ کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ فٹ بال کے گڑھ کہلائے جانے والے علاقے لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کا غیر معمولی ہلہ گلہ اور جوش و خروش دیکھنے کو ملا، جہاں سابق پاکستانی نژاد برطانوی ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور بڑی اسکرین پر میچ کا لطف اٹھایا۔ اس موقع پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر اور حیدرآباد میں بھی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں، جہاں شہریوں کی کثیر تعداد نے جمع ہو کر فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز سیمی فائنل میچ کو دیکھا اور خوب داد دی