LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Web Desk

16 September 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکہ میں قائم معروف کمپنی ‘پاورس’ (PowerS) کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے عالمی رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکویچ نے کی۔ ملاقات کے دوران دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ خریداری، مقامی سطح پر تیاری اور عسکری استعداد کار میں مزید اضافہ کرنے جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کے عملی امکانات پر بھی غور و خوص کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کے دفاع اور ملکی استعداد و صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کے لیے تکنیکی جدت، جدید حل اور جدید ترین دفاعی سسٹمز کے استعمال کی اہمیت پر خاص زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید فروغ دینے اور آگے بڑھانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر دفاعی شعبے میں جدید تکنیکی حل اپنا کر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔