LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

فیلڈ مارشل کی علمائے کرام سے ملاقات، قومی اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

Web Desk

19 March 2026

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہل تشیع علمائے کرام سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سلامتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، ملاقات میں گمراہ کن معلومات، فرقہ واریت اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد یا مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے آپریشن ‘غضب للحق’ کا حوالہ دیتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں، اور عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جہاں بھی ٹھکانے ہوئے، مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

علمائے کرام نے مذہب کے نام پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فیلڈ مارشل نے علما کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کا کردار کلیدی ہے۔