دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے جہاں بھی موجود ہوں انہیں ختم کیا جائے گا: فیلڈ مارشل
Web Desk
23 July 2026
پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے। 20 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ملک سے دہشت گردی اور اس کے تمام سہولت کاروں کے پاک ہونے تک سیکیورٹی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر طویل عرصے سے بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم، پاک فوج اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالامال سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے باہمت اور محبِ وطن عوام اس کی اصل طاقت ہیں۔ فیلڈ مارشل نے قومی یکجہتی، تعلیمی اداروں، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کر رہی ہیں۔ نشست کے اختتام پر شرکاء نے ملکی خودمختاری، پائیدار امن اور ترقی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026