ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ نیٹ ورک کے 3 ملزم گرفتار
Web Desk
23 July 2026
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سرگودھا نے بھلوال نادرا آفس میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے نیٹ ورک کے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سابق ڈیٹا انٹری آپریٹر (ڈی ای او) اور ایک سابق اہلکار شامل ہیں، جنہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تین افغان شہریوں کو جعلی کوائف کی بنیاد پر پاکستانی خاندانوں کے فیملی ٹری (شجرہ نسب) میں شامل کیا، جس کے بعد انہیں نا جائز طور پر پاکستانی شناختی دستاویزات جاری کی گئیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور باریک بینی سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026