مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر آئس سعودی عرب اسمگل کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار
Web Desk
23 July 2026
ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بے گناہ زائرین کو مفت عمرہ کروانے کا لالچ دے کر سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے والے گینگ کے مرکزی اشتہاری ملزم گل نواز کو پشاور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے تھانہ فیصل آباد کے ایس ایچ او سب انسپکٹر اجمل حسین کی سربراہی میں ٹیم نے پشاور میں چھاپہ مار کر ایک سال سے روپوش اس ملزم کو قابو کیا، جسے اب فیصل آباد منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کیس میں نامزد دو دیگر ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
تحقیقات کے مطابق اس گینگ نے ستمبر 2024 میں جڑاں والا کے 5 رہائشیوں—جن میں تین خواتین زیارت بی بی، انور بی بی، شمیم بی بی، ایک مسجد کے امام ریاض اور نیر عباس شامل تھے—کو مفت عمرے کا جھانسہ دیا اور چالاکی سے ان کے سامان میں تحائف کے پیکٹوں کی آڑ میں آئس (منشیات) چھپا دی۔ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام نے انکشاف ہونے پر ان پانچوں بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا تھا، جنہیں بعد ازاں مقامی عدالت سے عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت سعودی جیل میں قید ہیں۔ حکومتِ پاکستان ان بے گناہ زائرین کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے سفارتی سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026