LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس

وفاقی وزیر بحری امور کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات،میری ٹائم تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

24 November 2025

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے لندن میں بنگلہ دیش کے مشیرِ شپنگ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور میری ٹائم تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنید انوار چودھری نے پاکستان بنگلہ دیش شپنگ فریم ورک کی تجویز پیش کی اور دونوں ممالک کے عالمی میری ٹائم پالیسی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ ملاقات میں مشترکہ شپنگ سروسز، تکنیکی تربیت اور میری ٹائم سیفٹی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر بحری امور نے کہا کہ سمندری شعبے میں تعاون کے جامع منصوبے پر مشاورت کی گئی ہے اور پاکستان کی آئی ایم او کیٹیگری سی انتخابات میں بنگلہ دیش کی حمایت کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ آئی ایم او اور علاقائی فورمز پر دوطرفہ تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔ملاقات میں بنگلہ دیشی کارگو کے لیے کراچی پورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان–بنگلہ دیش میری ٹائم ڈائیلاگ کی تجویز دی، جس میں پورٹس، شپنگ اور بلیو اکانومی کے موضوعات شامل ہیں۔جنید انوار چودھری نے کہا کہ پائیدار میری ٹائم شراکت داری خطے میں استحکام اور خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔