LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا

ٹیکس نظام میں اصلاحات: ایف بی آر کا نیشنل فیس لیس سینٹر قائم

Web Desk

26 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نظام میں انقلابی اصلاحات کے تحت اسلام آباد میں ‘نیشنل فیس لیس سینٹر’ قائم کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اس نئے اور جدید نظام کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندہ اور ٹیکس افسر کے درمیان براہِ راست رابطے اور تحکم کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ کیسز کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ اور رسک بیسڈ ڈیٹا کی بنیاد پر خودکار طریقے سے کیا جائے گا، جس کے تحت ملک بھر کے افسران کو بلا تفریق کیسز تفویض ہوں گے اور ٹیکس دہندہ کو اپنے کیس پر تعینات افسر کی شناخت سے آگاہ نہیں کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی افسر کو کیس کے انتخاب یا التوا کا انفرادی اختیار نہیں ہوگا۔ ہر کیس آڈٹ، اسیسمنٹ اور کوالٹی کنٹرول جیسے تین سخت مراحل سے گزرے گا۔ اس جدید نظام کے تحت تمام نوٹسز، جوابات اور سماعتیں مکمل طور پر الیکٹرانک طریقے سے ایف بی آر کے آئی آر ایس (IRS) سسٹم کے ذریعے انجام پائیں گی، جبکہ فیلڈ تصدیق کے لیے الگ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔ فنانس ایکٹ 2026 کے تحت قانونی تحفظ حاصل کرنے والے اس سینٹر کی سربراہی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کریں گے، جس سے ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور یکسانیت آئے گی۔