نواز، شہباز غلامی قبول کرتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم غلامی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان
Web Desk
23 January 2026
سلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے منظور کی گئی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جانا چاہیے تھا، مگر حکومت نے ان کا مطالبہ نہیں مانا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے نام سے “اسلامی” لفظ ہی نکال دیا جائے تو پھر ایسی قانون سازی قابلِ فہم ہو سکتی ہے، لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غیر اسلامی قوانین قبول نہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ایسے قوانین کو نہ مانیں گے اور ان کی خلاف ورزی کریں گے، حتیٰ کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی شادیاں بھی کروائیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیا اقدام کرتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے قوانین عموماً اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی خواہش پر بنائے جاتے ہیں جو ملک کی اسلامی شناخت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے عائلی قوانین میں کی گئی ترامیم کو بھی غیر اسلامی قرار دیا۔
خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے عالمی امور پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، حماس کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ افغانستان، عراق اور لیبیا کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران پر حملے کے بعد اسرائیل خطے میں مزید آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے عالمی فورمز میں شرکت نہیں کرنی چاہیے جہاں آغاز ہی دھمکیوں سے ہو، اور سوال اٹھایا کہ اگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات جائز ہیں تو پھر پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی پابندی کیوں ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اور واضح کیا کہ جس طرح وہ ماضی میں فوجی آمر کے خلاف نکلے تھے، اسی طرح موجودہ حکمرانوں کے خلاف بھی نکل سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026