مولانا فضل الرحمان کا عوامی ایکشن کمیٹی کے نام اہم پیغام، اگلے اقدامات چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی اپیل
Web Desk
15 July 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضلع پونچھ کے صدر مقام راولاکوٹ اور گردونواح میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے حوالے سے ایک انتہائی اہم پیغام جاری کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی کے مطالبات اور دھرنے کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی آزاد کشمیر کے قائد مولانا سعید یوسف خان اور راولاکوٹ کی قبائلی شخصیت کامران اعظم خان ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، اور ان کی درخواست پر ہی کمیٹی نے اپنے اگلے سخت اقدامات کا اعلان مؤخر کیے رکھا۔
مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ اس سلسلے میں ان کا رابطہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ہوا ہے، جو اس وقت مظفرآباد میں موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے انہیں بتایا کہ وہ بھی حکومت سے بات چیت کے ذریعے دھرنے کا پرامن حل نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہاں کوئی خون خرابہ یا فساد نہ ہو، اور اس حل کے لیے انہیں کچھ مہلت درکار ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیری عوام اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال اپنے اگلے احتجاجی اقدامات سے گریز کریں اور چند روز کی مہلت دیں تاکہ اس مثبت پیش رفت کے ذریعے مسئلے کا پرامن اور منصفانہ حل نکالا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026