اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان
Web Desk
21 September 2026
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مہنگائی اور سیاسی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ہے اور عوام یا سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا جمہوری حق تک نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی ابتر صورتحال کے باعث جے یو آئی کا پہلے سے طے شدہ اجلاس کراچی کے بجائے پشاور منتقل کرنا پڑا کیونکہ بلوچستان سے آنے والے اراکین کے لیے سفر کرنا غیر محفوظ ہو چکا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، بلوچستان میں دن دہاڑے بینک لوٹے جا رہے ہیں اور خیبر پختونخوا میں وزرا کو اٹھا لیا جاتا ہے لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں طاقتور ادارے حکومت کر رہے ہیں جو آئین، قانون اور اخلاقی ضابطوں سے آزاد نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر شکور خان کو ایئرپورٹ پر چین جانے سے روکا گیا، ایسے جابرانہ اقدامات سے عوام کو خود بغاوت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جے یو آئی سربراہ نے آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبات کیا۔
متعلقہ عنوانات
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی
21 September 2026
امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
21 September 2026
ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی
21 September 2026
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
21 September 2026
امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ
21 September 2026
دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ
21 September 2026
سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
21 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
21 September 2026