ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں : مولانا فضل الرحمان
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے راولپنڈی میں امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں ہو رہی ہیں، اور ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔
انہوں نے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب ادارے سیاسی مداخلت سے آزاد ہوں گے، تب ہی امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ درجنوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہوتے ہوئے اسلام آباد میں دن کو خون آلود کیوں کیا گیا اور ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی دور کریں گے اور زخموں کا مرہم بنیں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لیے نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026