LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان انفرااسٹرکچرپرحملوں کا فیصلہ کن اوربھرپورجواب دیں گے، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی جنگ بندی کیلیےامریکی منصوبہ قابل قبول نہیں، ایران کا اعلان، ثالثوں کی کوششوں کےجواب میں اپنا مسودہ تیارکرلیا بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری معاہدہ، 11 مئی سے نافذ العمل پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط حافظ نعیم الرحمن کا میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حکم میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے:گورنر پنجاب

مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان

Web Desk

6 April 2026

جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں حالیہ اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عام آدمی کا سکون چھین لیاگیاہے ۔۔قیمتوں میں اضافے کے خلاف  آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں، بیوی کوخاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمارا مؤقف ہے کہ ن لیگ کی حکومت جعلی مینڈیٹ اورپیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمیں حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت کے خلاف علم بغاوت اٹھائیں،   جے یو آئی اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 اپریل کو مردان سے اجتماع کی صورت میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ہم نےکچھ ریاستی نزاکتوں کوسامنے رکھتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، عالمی حالات پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے، بتایا جائےکہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، مغربی سرحد اور مشرقی سرحدیں ہم نے بند کرادی ہیں۔