پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری
Web Desk
25 September 2026
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ ملک میں جاری شدید سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے ایک آخری اور بہترین امید ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سیاسی بصیرت اور عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حزب اختلاف کے جائز مطالبات پر سنجیدہ بات چیت کا آغاز کرے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کیا جائے اور تمام سیاسی قیدیوں کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ملک کے سیاسی حالات میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی قیادت کو بھی باضابطہ طور پر مذاکراتی عمل کا حصہ بنایا جائے، تبھی ملک میں حالات بہتر ہونے کی کوئی مثبت توقع کی جا سکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ خطرناک سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو متوقع لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجاویز اور خبریں زیرِ غور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026