LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز

سابق بھارتی فوجی افسر کا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کا اعتراف

Web Desk

23 September 2026

پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیچھے ‘بھارت طالبان گٹھ جوڑ’ کے حوالے سے ایک اور بڑا اور چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ سابق بھارتی فوجی افسر کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان مخالف بھارتی ریاستی پالیسی اور تخریبی سرگرمیوں کا کھلم کھلا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے شاطرانہ مقاصد کے حصول کے لیے افغان سرزمین اور طالبان کی حکومت کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

سابق بھارتی فوجی افسر نے انکشاف کیا کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ حکمت عملی رہی ہے کہ پاکستانی افواج کی تمام تر توجہ اور توانائیاں پاک افغان سرحد پر مرکوز رہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ پاک فوج مسلسل خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ الجھی رہے۔ کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ کے مطابق، نریندر مودی کی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے (BLA) جیسے کالعدم اور پرتشدد گروہوں کی مالی و لاجسٹک حمایت کی جائے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سابق بھارتی فوجی کے ان اعترافات سے یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے اور پاک فوج کو الجھانے کے لیے افغان سرزمین اور کالعدم تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔