LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ، تاریخی اہمیت، ثقافتی ورثے بارے بریفنگ

Web Desk

24 September 2026

یورپی پارلیمنٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود برصغیر اور خطے کے تاریخی و ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس وفد میں جرمنی، بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ شامل تھے۔ میوزیم آمد پر ڈائریکٹر لاہور میوزیم تاثیر احمد نے وفد کا پرجوش استقبال کیا اور مہمانوں کو میوزیم کی تاریخی اہمیت، نایاب نوادرات اور خطے کی قدیم تہذیب و ثقافت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے میوزیم کی مختلف گیلریوں کا معائنہ کیا اور ہزاروں سال قدیم تاریخی و ثقافتی اشیاء، گندھارا آرٹ اور اسلامی ادوار کے نوادرات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔ یورپی وفد کے اراکین نے لاہور میوزیم میں نوادرات کی دیکھ بھال اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے معیار کو سراہا۔