ریپبلکنز کو شکست: یورپی جماعتیں ٹرمپ سے فاصلے اختیار کرنے لگیں
Web Desk
5 November 2026
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمایاں کامیابی اور ریپبلکنز کی شکست کے بعد یورپ کی انتہائی دائیں بازو (Right-Wing) کی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی فاصلہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
یورپی رہنماؤں نے ریپبلکنز کی اس انتخابی ناکامی کا بنیادی ذمہ دار ایران جنگ اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی عالمی مہنگائی کو قرار دیا ہے۔ ماضی میں ٹرمپ کے نظریات کے کھلے حامی رہنے والے یورپی دائیں بازو کے قائدین اب ان کے ساتھ اپنی قربت ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں۔ فرانس کی نیشنل ریلی پارٹی کے سربراہ جورڈن بارڈیلا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں امریکی عسکری مداخلت کے عالمی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
جرمنی کی ‘الٹرنیٹو فار جرمنی’ (AfD) کی شریک سربراہ ایلس وائیڈل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ووٹرز سے عدم مداخلت کا وعدہ کیا تھا، مگر اس وعدے سے انحراف کا خمیازہ ریپبلکنز کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ اٹلی کی حکمران جماعت ‘لیگ’ کے رہنما میٹیو سالوینی اور اسپین کی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی ‘ووکس’ کے سربراہ سانتیاگو اباسکل نے بھی امریکی انتخابی نتائج کو عالمی کشیدگی اور معاشی بحران کا ردِعمل قرار دیتے ہوئے ٹرمپ سے سیاسی بیانیے کی حد بندی کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026