یورپ شدید گرمی کی تاریخی لہر کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
Web Desk
26 June 2026
بر اعظم یورپ اس وقت شدید گرمی کی ایک تاریخی اور ہولناک لہر (ہیٹ ویو) کی زد میں ہے، جہاں متعدد ممالک میں ہنگامی طور پر ‘ریڈ الرٹ’ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت نے کئی دہائیوں کے پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس شدید ترین گرمی سے آسٹریا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور سربیا سب سے زیادہ متاثر ہیں، جبکہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں جون کے مہینے کے دوران گرمی کے نئے تاریخی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سوئٹزرلینڈ میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو روز قبل جون کا بلند ترین درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اٹلی میں ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث یورپ میں افسوسناک جانی نقصان بھی سامنے آ رہا ہے۔ فرانس میں گرمی سے بچنے کے لیے ندیوں اور تالابوں میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے مزید 48 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد وہاں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ اسی طرح جرمنی میں بھی مختلف مقامات پر 20 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ موجودہ ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت گزشتہ 50 برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً ساڑھے تین (3.5) ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ نیدرلینڈز (ہالینڈ) میں شدید گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے متعدد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ جرمنی میں گرمی کی غیر معمولی شدت سے اے-2 (A-2) موٹروے کی سڑک پھٹ گئی، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ طبی اور موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جون کے اختتام تک یورپ کے 45 فیصد سے زائد شہروں میں ریکارڈ ‘ہیٹ اسٹریس’ متوقع ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا
26 June 2026
ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
26 June 2026
یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
بیجنگ کی سب سے بلند عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
26 June 2026
ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسماعیل بقائی
26 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی
26 June 2026
پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی
26 June 2026