LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی

Web Desk

21 January 2026

 یورپی یونین نے امریکی دھمکیوں اور گرین لینڈ پر قبضے کی بار بار خواہش کے بعد امریکا کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ سال طے پایا تھا، جس کے تحت امریکی ٹیرف زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کے بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے تھے۔ یورپ نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم گرین لینڈ کے حوالے سے امریکی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی رویے سے یورپی یونین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب معمول کے تجارتی تعلقات ممکن نہیں، اس لیے معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔