اسرائیل ’اسلام آباد ایم او یو‘ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اردوان
Web Desk
4 July 2026
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والی تاریخی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ (MoU) کو سبوتاژ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے۔
استنبول میں دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے سب سے پہلے وزیر اعظم پاکستان کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ افسوسناک بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے ‘اسلام آباد ایم او یو’ پر دستخط کا بھرپور خیر مقدم کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ تاہم، انہوں نے عالمی برادری کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس تاریخی معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل جارحیت پر اتر آیا ہے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ اور لبنان میں کی جانے والی حالیہ کارروائیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں، جن پر ترکیہ کی گہری نظر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات اور تعاون کی رفتار انتہائی اطمینان بخش ہے۔ عالمی امن کے استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ ہر شعبے میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خصوصی اقتصادی زونز (CEZ) کے معاملے پر دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتیں قریبی روابط برقرار رکھیں گی اور ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور ترغیب دی جائے گی
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026