مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر
Web Desk
15 September 2026
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پورے عالمِ اسلام کے لیے ایک مضبوط اور واضح پیغام ہے، جس کے آنے والے دنوں میں انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ترکیہ کے صوبے سامسن میں نوجوانوں کے ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ تینوں اہم اسلامی ممالک نے خطے کے امن و تحفظ کے لیے مشترکہ اقدام اٹھایا ہے اور اس حوالے سے پیش رفت انتہائی ہمت افزا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ مشترکہ حکمتِ عملی اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوگی۔
خطاب کے دوران ترک صدر نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت آبنائے ہرمز اور خلیج کے دیگر حصوں میں درپیش سنجیدہ نوعیت کی مشکلات و چیلنجز پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ ان مسائل کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش سیکیورٹی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کلیدی اور مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
15 September 2026
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
15 September 2026
خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم
15 September 2026
وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
15 September 2026
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
15 September 2026
ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع
15 September 2026
کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
15 September 2026
اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ
15 September 2026