LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا

شمالی عراق کے شہر اربیل میں مختلف مقامات پر پانچ ڈرون حملوں کی اطلاعات

Web Desk

16 July 2026

شمالی عراق کے خود مختار کردستان ریجن کے دارالحکومت اربیل میں مختلف حساس مقامات پر یکے بعد دیگرے پانچ ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اربیل پولیس کے مطابق، ان حملوں کے دوران ایک ڈرون کو شہر کے وسط میں واقع امریکی قونصل خانے کے بالکل قریب مار گرایا گیا، جس کے گرنے سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی اور قونصل خانے کے فضائی دفاعی نظام (ائیر ڈیفنس سسٹم) کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ دو دیگر خودکش ڈرون شہر کے مضافاتی علاقے میں قائم امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوئے، جبکہ ایک علیحدہ واقعے میں ایک اور ڈرون اربیل بین الاقوامی ائیرپورٹ کی بیرونی حفاظتی دیوار کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور کچھ پروازوں کو عارضی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی سلسلے کے دوران ایک اور ڈرون کو شہر کے مشرقی حصے میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ‘حریری ایئربیس’ کے اوپر فضا میں ہی کامیابی سے مار گرایا گیا۔ تاحال ان حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے فوری طور پر ان مربوط حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔