فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
Web Desk
1 December 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس
25 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
25 June 2026
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
25 June 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران
25 June 2026
9 محرم کے جلوس برآمد ہونا شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس جزوی معطل
25 June 2026
آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر
25 June 2026
قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
25 June 2026
برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
25 June 2026