خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد
Web Desk
23 July 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون میں کی جانے والی حالیہ ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کے پی کو خط ارسال کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی ترمیم میں ویلج کونسل کی آبادی کی حد 30 ہزار سے 40 ہزار مقرر کی گئی ہے، جس کے باعث نہ صرف حلقہ بندی کا عمل ناممکن ہو گیا ہے بلکہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا بھی شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین کی رو سے الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات کو کم نہیں کیا جا سکتا اور حلقہ بندیاں کرنا صرف اور صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ موقف بھی اپنایا کہ آبادی کی نئی حد سے موجودہ کونسلز کی تعداد کے حوالے سے سنگین قانونی ابہام پیدا ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026