الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے
Web Desk
20 July 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال 2025-26 کے سالانہ مالی گوشوارے 29 اگست 2026 تک لازمی جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تفصیلات مقررہ ‘فارم-ڈی’ پر جمع کرائی جائیں گی، جس کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ اور پارٹی سربراہ کا یہ تصدیقی سرٹیفکیٹ منسلک ہونا ضروری ہے کہ جماعت نے کوئی ممنوعہ فنڈنگ حاصل نہیں کی ہے۔ ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ فارم-ڈی میں کسی قسم کی اوور رائٹنگ قبول نہیں کی جائے گی اور جماعتوں کو 1 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک اسٹیٹمنٹس بھی پیش کرنا ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق تمام مالی گوشوارے بذاتِ خود سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرانا ہوں گے، جبکہ بذریعہ ڈاک، فیکس یا کوریئر موصول ہونے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026