LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلے: گندم، توانائی، صحت اور تعلیم کے لیے گرانٹس اور سبسڈیز کی منظوری

Web Desk

28 January 2026

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اجلاس ہوا، جس میں گندم، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • گندم: پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم اسٹاک کی نیلامی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کو پاسکو کے ذخائر سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

  • توانائی: یوٹیلیٹی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 10.98 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ گلگت بلتستان میں بجلی بحران کم کرنے کے لیے سولر توانائی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے ضبط شدہ سولر پینلز گلگت بلتستان کو دینے کی منظوری دی گئی۔

  • صحت: حفاظتی ٹیکہ جات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے 29.66 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

  • یوریا سبسڈی: وفاق اور صوبوں کے درمیان 50-50 فیصد بنیاد پر یوریا سبسڈی کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا، اور اس کے لیے 23.42 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

  • تعلیم اور ترقیاتی منصوبے:

    • کے پی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.9 ارب روپے کی منظوری۔

    • کیڈٹ کالج حسن ابدال کے لیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

وزیر خزانہ نے اجلاس میں واضح کیا کہ یہ اقدامات ملک میں خوراک کی فراہمی، توانائی کے استحکام، صحت کی بہتری اور تعلیمی سہولیات کے فروغ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔