عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سوال اٹھا دیا
Web Desk
24 September 2026
ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن ابراہیم رضائی نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی حکام کے ساتھ حالیہ ملاقات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایران کے اصولی اور مضبوط مؤقف کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دیا اور وزارتِ خارجہ کے اختیارات پر تنقید کرتے ہوئے یاد دلایا کہ وزارتِ خارجہ بنیادی طور پر پالیسی ساز ادارہ نہیں بلکہ طے شدہ پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔
ابراہیم رضائی نے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم کو واضح کریں کہ انہوں نے کس آئینی اور قانونی اختیار کے تحت امریکی نمائندے سے ملاقات کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ تہران کی شرائط واشنگٹن تک پہنچائی جا چکی ہیں، تاہم ان شرائط کی آڑ میں اس قسم کی ملاقاتوں کا جواز تراشنا سفارتی کمزوری کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید تنبیہ کی کہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی انتہائی حساس معاملات ہیں جہاں کسی قسم کی لاپرواہی کی گنجائش نہیں، اور ایرانی پارلیمنٹ ملک کے مصلحتوں اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
24 September 2026
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم
24 September 2026
امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
24 September 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
24 September 2026
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
24 September 2026