LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

Web Desk

5 April 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منا رہی ہے، جس کے لیے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک بھر کے چرچز میں عبادات کے دوران ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں، جبکہ مسیحی برادری اس دن کو روحانی تجدید اور امید کی علامت کے طور پر مناتی ہے۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسیحی برادری کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمدردی، امید، تجدید اور اچھائی کی برائی پر فتح کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کے مختلف شعبوں بشمول تعلیم، صحت، سرکاری اداروں اور مسلح افواج میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور پاکستان میں انہیں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔