دھماکوں کی خبروں کے بعد دبئی حکومت کا میڈیا کیلئے سخت انتباہ
Web Desk
17 July 2026
دبئی حکومت نے شہر سے متعلق غیر مصدقہ، افواہیں یا جھوٹی خبریں نشر اور شائع کرنے والے میڈیا ہاؤسز اور اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی حکومت کا یہ ہنگامی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایک برطانوی خبر رساں ادارے نے دبئی کے مرکزی علاقے میں دھماکوں جیسی آوازیں سنے جانے کی غیر مصدقہ اطلاع دی تھی۔
دبئی میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے آفیشل بیان میں واضح کیا ہے کہ دبئی سے متعلق کسی بھی قسم کی جھوٹی یا غیر تصدیق شدہ معلومات شائع کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف مقامی اور وفاقی قوانین کے تحت سخت ترین قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بیان میں تمام ملکی و بین الاقوامی میڈیا اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل اس کی تصدیق کو ہر حال میں یقینی بنائیں اور معلومات کے لیے صرف اور صرف سرکاری و مستند ذرائع پر انحصار کریں۔
متعلقہ عنوانات
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026
نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب
9 August 2026
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
9 August 2026
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
9 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
9 August 2026
کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال
9 August 2026
اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم
9 August 2026
واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف
9 August 2026