کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
Web Desk
15 September 2026
مشرقی جمہوری جمہوریہ کانگو کے شہر بوکاوو میں ایک دلدوز اور خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 29 طالب علم جاں بحق جبکہ 300 سے زائد مکانات اور دو سکول جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ ابتدائی طور پر ایک رہائشی مکان میں بھڑکی، جس نے تیز ہواؤں اور گنجان آبادی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک شکل اختیار کر لی اور آسٹ پاس واقع دو سکولوں سمیت سیکنڑوں گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس تباہ کن آتشزدگی کے نتیجے میں جہاں کروڑوں روپے کا مالی و معاشی نقصان ہوا، وہیں سکولوں میں موجود 29 معصوم بچوں کی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جانیں چلی گئیں، جن میں 19 طالبات اور 10 طلبہ شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی اجتماعی تدفین کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے۔ آخری رسومات کے موقع پر پورا علاقہ سوگوار منظر پیش کر رہا تھا اور اپنے لختِ جگر کو کھو دینے والے والدین شدتِ غم سے نڈھال نظر آئے۔
مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے آتشزدگی کی حتمی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ بے گھر ہونے والے سیکنڑوں افراد کے لیے عارضی امدادی کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
15 September 2026
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
15 September 2026
خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم
15 September 2026
وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
15 September 2026
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
15 September 2026
ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع
15 September 2026
اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ
15 September 2026
جمہوریت کی کامیابی کیلئے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے: مریم نواز
15 September 2026