LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسرائیلی جیل میں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی جان خطرے میں؟ انسانی حقوق کی تنظیم نے خطرناک دعویٰ کر دیا

Web Desk

5 July 2026

اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم ‘فزیشنز فار ہیومن رائٹس اسرائیل’ نے سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے معروف فلسطینی معالج ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی صحت اسرائیلی قید میں تیزی سے بگڑ رہی ہے اور جیل میں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق، شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو حال ہی میں رملا جیل کے ایک زیرِ زمین تفتیشی مرکز منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی جسمانی حالت میں نمایاں خرابی دیکھی گئی۔ دو روز قبل ان کے وکیل ناصر عودہ نے جب جیل میں ان سے ملاقات کی، تو ڈاکٹر حسام کے سر، آنکھوں، کانوں اور گردن کے اطراف وحشیانہ تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ وکیل کے مطابق، وہ انتہائی کمزور ہو چکے ہیں اور انہیں سانس لینے سمیت بات چیت کرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے وکیل کو بتایا کہ قید کے دوران 4 سے 5 اسرائیلی اہلکار اچانک ان کی کوٹھڑی میں داخل ہوئے اور انہیں بے رحمی سے زدوکوب کیا۔ وکیل ناصر عودہ نے اس سے قبل بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر حسام کو مسلسل ہتھکڑیاں لگا کر رکھا جاتا ہے اور کئی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود انہیں صاف پینے کا پانی، مناسب خوراک اور ضروری طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو اسرائیلی فوج نے 27 دسمبر 2024 کو کمال عدوان اسپتال پر حملے کے دوران طبی عملے اور مریضوں سمیت حراست میں لیا تھا۔ دوسری جانب، اسرائیلی حکام نے تشدد کے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا، جبکہ عالمی و مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ڈاکٹر حسام کے فوری آزادانہ طبی معائنے اور انہیں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔